• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بجٹ منظور‘حکومت کے 160 اپوزیشن کے 119ووٹ‘مینگل کے دو ارکان نے اپوزیشن کوووٹ دیا

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی کٹوتی کی تمام تحریکیں مسترد کرتے ہوئے آئندہ مالی سال 2020-21کے بجٹ کی کثرت رائے سے منظوری دیدی‘حکومت کوبجٹ منظوری میں 160اوراپوزیشن کو 119ووٹ ملے ۔ووٹنگ کے دوران سابق حکومتی اتحادی بی این پی مینگل کے دوارکان آغا حسن بلوچ اور ہاشم نوتیزئی نے اپوزیشن کو ووٹ دیا۔فنانس بل کی شق وار منظوری کے عمل میں اپوزیشن کی ترامیم وائس ووٹنگ سے مسترد کی جارہی تھیں کہ شق نمبر نو پر اپوزیشن نے وائس ووٹنگ چیلنج کی جس پر گنتی ہوئی تو حکومت کو 160 جبکہ اپوزیشن کو 119ووٹ ملے اس طرح اپوزیشن کو 41ووٹوں سے شکست ہوئی ۔

تازہ ترین