• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احساس ایمرجنسی کیش کی ادائیگیاں ملک بھر میں جاری، ثانیہ نشتر

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہناہے کہ احساس ایمرجنسی کیش کی ادائیگیاں ملک بھر میں جاری ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ کیش ادائیگیاں 30 جون 2020 کے بعد بھی جاری رہیں گی، ایک کروڑ61 لاکھ 63 ہزار مستحقین میں رقوم کی تقسیم تک جاری رہیں گی۔

ثانیہ نشتر نے کہا کہ ملک بھر میں ایک کروڑ 21 لاکھ سے زائد محنت کشوں میں رقم تقسیم کی گئی، اب تک 146 ارب 99 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

آزاد جموں وکشمیر میں 2 لاکھ سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی جاچکی ہے، آزاد کشمیر میں 2 ارب 44 کروڑ سے زائد امدادی رقم تقسیم کی گئی۔

بلوچستان میں 7 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے، بلوچستان میں 6 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی۔

ثانیہ نشتر نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں 87 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی جاچکی ہےجبکہ گلگت بلتستان میں ایک ارب 6 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی۔

اسلام آباد میں 64 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی، اسلام آباد میں 77 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ خیبرپختونخوا میں 21 لاکھ18 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی جبکہ 25 ارب 71 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

پنجاب میں 53 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی اور 65 ارب 6 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں 36 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی گئی جبکہ 44 ارب43 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ 

تازہ ترین