• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

المصطفیٰ ٹرسٹ کی طرف سے بھٹہ مزدوروںمیں راشن کی تقسیم

تصاویر۔۔۔المصطفیٰ لندن(پ ر ) المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتما م جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کے نواحی گائوں ٹھٹھہ گرمانی میں کورونا سے متاثرہ بھٹہ مزدوروں کے خاندانوں میں امدادی راشن تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر خواتین، معذور افراد اور مستحقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔المصطفی کے چیئرمین عبدالرازق ساجد نے کہا کہ کشمیر سمیت پاکستان بھر میں کورونا متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور کورونا سے متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اس موقع پر مستحقین میں آٹے کے تھیلے، دالوں، چاول، گھی، چائے، چینی، سبزیوں سمیت دیگر اشیا پر مشتمل امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ المصطفیٰ کی جانب سے لاک ڈائون کے بعد چار ماہ سے امدادی اور فلاحی سرگرمیاں جاری ہیں جس کے دوران مستحق خاندانوں کو گھروں کی دہلیز تک امدادی سامان پہنچایا جاتا ہے۔اس موقع پر کورونا مریضوں کی صحت یابی اور ملک و قوم کو موذی وبا سے جلد نجات کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔کیپشن:المصطفیٰ کی طرف سے بھٹہ مزدوروں کے خاندانوں میں امدادی راشن تقسیم آٹے کے تھیلے، دالوں، چاول، گھی، چائے، چینی، سبزیوں سمیت دیگر اشیا پر مشتمل سامان بانٹا گیا۔

تازہ ترین