• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان میں پولیو کا نیا کیس خیبرپختونخوا میں تعداد 21 ہوگئی

پشاور (نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوا کے ضم ضلع جنوبی وزیرستان سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ کرلیا گیا ہے صوبے میں متاثرہ بچوں کی تعداد 21 اور ملک میں تعداد 56 ہوگئی۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل شگئی کے 42 ماہ کے بچے کے نمونے چند روز قبل قومی ادارہ صحت بھیجے گئے تھے جہاں ان میں پولیو کی تصدیق ہوگئی ہے۔ بلوچستان سے 14، پنجاب سے 3 اور سندھ سے 18 کیس رپورٹ کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین