• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز کیخلاف بین ا سٹوکس انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے ڈرھم کے جارح مزاج بیٹسمین بین ا سٹوکس کو کپتان مقرر کر دیا ہے۔ایک سال قبل بین اسٹوکس نے انگلینڈ کو ورلڈ کپ کی تاریخی فتح دلوائی تھی۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں لنکا شائر سے تعلق رکھنے والےجوز بٹلر نائب کپتان کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔انگلینڈ کے مستقل ٹیسٹ کپتان جو روٹ اپنے دوسرے بچےکی ولادت کے باعث دستیاب نہیں ہیں۔ گزشتہ روز ساؤتھمپٹن میں جو روٹ انگلینڈ کے ٹریننگ سیشن کو چھوڑ کر چلے گئے۔روٹ آج سے شروع ہونے والے انٹرا اسکواڈ تین روزہ میچ میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔ جو روٹ ٹیم کو دوبارہ 13 جولائی کو جوائن کریں گے۔ٹیم کو جوائن کرنے سے قبل جوئے روٹ گھر میں سات روز کی آئسولیشن کریں گے۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ساؤتھمپٹن میں ہوگا ۔

تازہ ترین