• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات آباد، 4افراد نے ایک شخص کو گھر میں یرغمال بنا لیا

پشاور( کرائم رپورٹر) حیات آباد فیز ون میں چار افراد نے ایک شخص کو گھرکے اندر یرغما ل بنا لیا گیا ۔وسیم آفریدی ولد سلیم آفریدی نے تھانہ حیات آباد پولیس کو بتایا کہ بدر نامی شخص نے اس کے بھائی کوفون کرکے کہا کہ آپ نے تاج ہائوس میں جو تعمیراتی کام کیا ہے اس کے بارے میں آپ سے کچھ مشورہ کرناہے اگلے روز اس نے میرے بھائی کو فون کرکے بتایا کہ وسیم کے ساتھ صرف دس منٹ کا کا م ہے اسے ہمارے گھر بھیج دیں اگلے روز میں وہاں گیا تو وہاں موجود تاج دار نے اپنے تین ساتھیوں صفدر ٗفیض کریم اورکامران کی مدد سے گھرکے اندر یرغمال بنا لیااور بعدازاں چھوڑ دیا پولیس نے چاروں افراد کے خلاف وسیم آفریدی کو یرغمال بنانے کے مقدمات درج کر لئے۔
تازہ ترین