• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمکنی یوتھ مومنٹ ضلع کرم کا احتجاجی دھرنہ دوسرے روز بھی جاری

پشاور (لیڈی رپورٹر)چمکنی یوتھ مومنٹ ضلع کرم نے قبائلی ضلع کرم میں متحارب فریقوں کے درمیان جاری کشیدگی روکنے اور مزید خونریز تصادم کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے ، صوبائی حکومت ضلع کرم کی انتظامیہ کی جانب سے تصادم رکوانے کے لئے بروقت اقدامات نہ کرنیوالوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کا اعلان کرے، پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنے کے دو سرے روز چمکنی یوتھ مومنٹ کے رہنماوں نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے ضلع کرم میں دو فریقین کے درمیان جائیداد تنازعے میں شدت آنے کے باوجد ضلع کرم انتظامیہ نے بروقت عملی اقدامت نہیں کئے جس کے نتیجے میں گزشتہ روز خونریز تصادم میں کئی قیمتی انسانی جانیں ظائع ہوئی ہوئی ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ بروقت اقدامات سے تصادم کو روک سکتی تھی لیکن ضلعی پولیس افسر کرم اور دیگر انتظامی افسران کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل نے تصادم کی راہ ہموار کی ۔انہوں نے صوبائی حکومت کے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ضلع کرم میں دیرپا امن کے قیام کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔
تازہ ترین