برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں ریستوران بند ہونے کے باعث ہر طرف چوہے ہی چوہے نظر آنے لگے۔
برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دوران ریستوران بند ہونے سے چوہوں نے خوراک کے لیے گھروں کا رخ کرتے ہوئے باغات، نالیوں اور کونوں کھدروں کو آماجگاہ بنالیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خوراک کے لیے گھروں کا رخ کرنے والے چوہوں کا عجیب رویہ سامنے آیا ہے اور وہ خوراک نہ ملنے کی صورت میں اپنے بچوں کو بھی کھا رہے ہیں جبکہ ان کی نسل میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
اس دوران مارکیٹنگ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ چوہے مارنے والی سروس کی مانگ بڑھ گئی ہے اور ان کے کام میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
برطانیہ میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا تھا جس کے باعث ریستوران اور تعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے تاہم اب برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جارہی ہے۔