آپ آف لائن ہیں
بدھ23؍ذیقعد 1441ھ 15؍ جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کروڑوں دلوں کی دھڑکن ’’لیڈی ڈیانا‘‘


لاکھوں کروڑوں دِلوں کی ملکہ برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کا 59 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔

لیڈی ڈیانا پرنسس آف ویلز جنہیں دنیا لیڈی ڈیانا کے نام سے جانتی ہے یکم جولائی 1961 کو برطانیہ کے علاقے نورفوک میں پیدا ہوئیں۔

29 جولائی 1981 کو برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، ان کی شادی کو فیری ٹیل میرج قرار دیا گیا اور دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے ان کی شادی کی تقریب دیکھی، ان کے دو بیٹے شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری ہیں۔

دنیا کے اس مقبول ترین شاہی جوڑے میں شادی کے 16 سال بعد اگست 1996 میں طلاق ہوگئی، ڈیانا کی عالمی سطح پر مقبولیت کا بڑا سبب ان کی خوبصورت شخصیت تھی، طلاق کے بعد بھی ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہ آئی۔

ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ تصاویر لیڈی ڈیانا کی کھینچی گئیں۔

ڈیانا نے برطانوی نشریاتی ادارےکو دئیے گئے ایک انٹرویو میں ناکام ازدواجی زندگی کا اعتراف بھی کیا، انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کی ناچاکیوں سے دل برداشتہ ہو کر خود کو فلاحی سرگرمیوں میں مصروف کرلیا اور کبھی بارودی سرنگوں کا معاملہ اٹھایا تو کبھی ایڈز کے خاتمے پر لب کشائی کی۔

شہزادی ڈیانا 22 سال قبل 31 اگست 1997 میں پیرس میں ایک کار حادثے کے نتیجے میں دنیا سے چل بسیں تاہم ان کی پُرکشش شخصیت اور فلاحی خدمات ہمیشہ یاد ر کھی جائیں گی۔

پریوں کی شہزادی کی یہ داستان اپنے پیچھے کئی سوال چھوڑ گئی جن کے جواب کا آج بھی ان کے چاہنے والوں کو شدید انتظار ہے۔