• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے ڈاکٹروں کے سوا سب کی سنی، مکمل لاک ڈائون ضروری، PMA

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے پھیلائو پر قابو پانے کیلئے ابھی تک کوئی یکساں پالیسی تشکیل نہیں پائی جسکے باعث کرونا وائرس کی صورتحال دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی ہے، حکومت نے ڈاکٹروں کے سوا سب کی سنی، مکمل لاک ڈائون ضروری ہے، اسمارٹ لاک ڈائون بے فائدہ، مویشی منڈیاں نہ لگائی جائیں، دوائوں کے نام نہ بتائے جائیں مارکیٹ سے غائب ہوجاتی ہیں، اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پچھلے ایک ہفتے سے مریضوں کی تعداد میں کمی واقعہ ہوئی ہے ایسا اسمارٹ لاک ڈائون کی وجہ سے نہیں ہوا بلکہ یہ صرف اسلئے کہ ٹیسٹوں کی تعدا کم کر دی ہے، ہمارے ہاں کرونا ٹیسٹنگ کی گنجائش مطلوبہ حد تک نہیں ہے۔

تازہ ترین