• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کا سفر ختم ہو گیا، سیمی فائنل میں ملائیشیا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری چیمپئن شپ کا سیمی فائنل پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیموں کے درمیان ہوا، پہلے فریم میں ملائیشیا کے لم کوک لیانگ نے پاکستان کے اویس منیر کو 79-24 سے شکست دی۔

دوسرے فریم میں پاکستان کے محمد آصف نے ملائیشیا کے تھور چوان لیانگ 75- 42 سے شکست دے کر مقابلہ برابر کردیا، ڈبل فریم میں پاکستان کی جوڑی کو 65- 25 سے شکست ہوئی۔

چوتھے فریم میں ملائیشین کیوئسٹ نے محمد آصف کو 84-47 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ایشین ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان کے 4 کیوئسٹس نے 2 ٹیموں کی صورت میں شرکت کی تھی، ٹیم ون کو سیمی فائنل میں جبکہ ٹیم ٹو کو کوارٹر فائنل میں شکست ہوئی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید