• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس ،ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ رکھنا ضروری ہے ،رابعہ بصری

پشاور (نیوز ڈیسک) شہری احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ‘ ماسک ضروری پہننا سماجی فاصلیں کا خاص خیال رکھیں یہ باتیں گذشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی رابعہ بصری نے زریاب کالونی فقیر آباد ڈسپنسری میں تقریب کے دوران کہیں اس موقع پر ایم پی اے رابعہ بصر ی نے ڈسپنسری میں ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کئے اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی نے کہاکہ کورونا وائرس قابو سے باہر ہوگیا ہے جس کا واحد حل ماسک پہننا اورسماجی فاصلہ رکھنا ہے ‘ ماسک ضرور لگائیں کیونکہ معاشی مسائل ہے اور گھروں سے باہر نکلنا بھی ضرور ی ہوتاہے اس لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں کیونکہ ماسک لگانا اسلیے ضروری ہے کہ جب آپ کوچھینک آ تی ہے تو اس سے ذرات پھیلتے ہیں جس سے دوسر وں کو محفوظ رکھنے کیلئے ہمیں ماسک لگانا چاہیے ‘ اورہمیں اپنے اور اپنے گھروالوں کو خیال رکھنا چاہیے ‘ صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے تاکہ ہم بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔
تازہ ترین