• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ماں اور بیٹی سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گلشنِ حدید فیز 2 میں فائرنگ سے ماں، بیٹا اور بیٹی زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جناح اسپتال میں زخمیوں کی شناخت 60 سالہ خدیجہ، 22 سالہ ظفر اور 16 سالہ فرحانہ کے نام سے ہوئی ہے۔

کورنگی سو کوارٹرز کے قریب چھریوں کے وار سے 25 سالہ نعیم جاں بحق ہو گیا۔

لیاقت آباد میں شہداء مسجد کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، گلشن اقبال میں فائرنگ، 2 محنت کش جاں بحق

کورنگی کی بلال چورنگی کے قریب فائرنگ سے 40 سالہ غلام رسول نامی شخص زخمی ہو گیا۔

شاہ لطیف ٹائون میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

تمام واقعات کے زخمیوں کو اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

تازہ ترین