• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں لوڈشیڈنگ سے آن لائن کلاسز کا شیڈول بھی متاثر


کراچی کے مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے سبب بیشتر علاقوں میں پانی کی بھی قلت ہوگئی ہے اور آن لائن کلاسز لینے والے طلبہ بھی شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

کراچی میں لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں 5 سے 6 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، الہلال سوسائٹی کے ڈی اے اسکیم 7، شاہ فیصل کالونی، محمود آباد، قیوم آباد، بلال کالونی، گلستان جوہر بلاک 2، گلشن اقبال کے بلاکس میں بھی فنی خرابی کے نام پر لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مینٹیننس شٹ ڈاؤن کے نام پر کے الیکٹرک کی جانب سے 9 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے ایس ایم ایس بھیجے جا رہے ہیں، جبکہ سخت گرمی میں لوڈ شیڈنگ کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

لاک ڈاؤن میں گھروں سے کام کرنے والے افراد اور آن لائن کلاسز لینے والے طلبہ کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

ذرائع کے الیکٹرک کے مطابق شہر میں بجلی کی طلب 3000 سے 3200 میگا واٹ ہےجبکہ800 میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔

تازہ ترین