کراچی (اسٹاف رپورٹر) بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میں پہلا انتخاب وکٹ کیپرمحمد رضوان ہی ہیں، سرفراز احمد نہیں ۔ محمد رضوان کو پورا موقع ملنا چاہیے ، رضوان نے آسٹریلیا، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے خلاف بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ سرفراز احمد سے بہت کچھ سیکھا، میں ان کے ساتھ نائب کپتان تھا۔