• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لئی ایکسپریس وے کی فزیبلٹی سٹڈی پی پی سیل کو ارسال

راولپنڈی ( اپنےنامہ نگار سے ) لئی ایکسپریس وے کی فزیبلٹی سٹڈی آرڈی اے کے ذریعے پنجاب پبلک پرائیویٹ پراجیکٹ اتھارٹی کو بھجوا دی گئی ہے ۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق اس منصوبے میں پنجاب حکومت کی طرف سے اپنا حصہ ڈالنے کی صورت میں ہی ممکن ہونے کا امکان ہے ورنہ ماضی کی طرح لئی ایکسپریس وے کا یہ منصوبہ صرف محض فائلوں کی ہی زینت بنا رہے گا ۔ آرڈی اے ذرائع کے مطابق منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی مکمل کر لی گئی ہے جو آرڈی اے میں جمع کروائی گئی تھی جسے پنجاب پبلک پرائیویٹ پراجیکٹ اتھارٹی کو بھجوا دیا گیا ہے ، وہی اتھارٹی پی پی پی موڈ سے متعلقہ پراجیکٹس کو دیکھتی ہے ، آرڈی اے نے یہ سٹڈی ایوارڈ کی تھی تاہم اس کیلئے رقم کی ادائیگی آرڈی اے کے ذریعے پی پی سیل کرے گا،پی پی سیل اس پراجیکٹ کی فزیبلٹی سٹڈی کو سکروٹنائز کرے گا اور دیکھے گاکہ یہ منصوبہ ممکن بھی ہے کہ نہیں ، پھر وزیراعلٰی پنجاب کو اس بارے میں بتایا جائیگا ۔
تازہ ترین