• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور(نمائند جنگ) پشاور ہائیکورٹ نے غفلت برتنے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی گریڈ 21سے گریڈ 20میں تنزلی کردی جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے پر ریڈر/اسسٹنٹ رجسٹرار مینگوہ بینچ کی تین سال کیلئے انکریمنٹ روکتے ہوئے وصول کی جانے والی رقم مبلغ92ہزارروپے واپس قومی خزانے میں داخل کرنے کی ہدایت کی ہے پشاورہائیکورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارشاد احمدخان کو غفلت برتنے پردوسال کیلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گریڈ 20میں تنزلی کردی متعلقہ جج کے خلاف خیبرپختونخوا گورنمنٹ سرونٹس رولز 2011کے تحت تادیبی کارروائی شروع کی گئی جبکہ کارروائی مکمل ہونے پر ان کوڈیموٹ کردیا گیااسی طرح پشاورہائیکورٹ مینگورہ سوات بنچ کے ریڈر /اسسٹنٹ رجسٹرارعالمگیر کے خلاف بھی متعلقہ رولز کے خلاف کارروائی کی گئی اور انہیں 92ہزار168روپے قومی خزانے میں جمع کرانے کے علاوہ ان کی تین سال کیلئے انکریمنٹ روک دی گئی ان پر الزام ہے کہ وہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہوئے ہیں ۔

تازہ ترین