• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی چینل کی بندش پر صحافی برادری اور ایم کیو ایم کا اظہار مذمت

کراچی / سکھر (اسٹاف رپورٹر / بیورو رپورٹ) نجی چینل 24کی بندش پر صحافی برداری اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے مذمت کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ پابندی آزادی صحافت پر حملہ ہے جو کسی طور پر قبول نہیں کی جائے گی ۔ کر اچی پریس کلب نے مطالبہ کیا کہ چینل 24کی نشریات کو بحال کی جائے جبکہ سکھر پریس کلب کے سامنے پی ایف یو جے کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران، سیکرٹری ارمان صابر، دیگر عہدیداران و ارکان گورننگ باڈی نے چینل24کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیمرا نوٹس کی سخت الفاظ میںمذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ نشریات بحال کی جائے، اس بندش سے میڈیا بحران میں شدت آنے کا خدشہ ہے، جس کی بھر پور مزاحمت کی جائے گی۔ دریں اثناء اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان، سیکرٹری اصغر عظیم اور دیگر چینل 24کی اچانک بندش کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سکھر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام پی ایف یو جے کے مرکزی نائب صدر لالہ اسد پٹھان کی قیادت میں 24نیوز چینل کا لائسنس معطل کرکے نشریات بند کئے جانے کیخلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

تازہ ترین