• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالات بہتر ہونے پر پنجاب میں 15 اگست سے اسکولز کھولنے کا فیصلہ

حالات بہتر ہونے پر پنجاب میں 15 اگست سے اسکولز کھولنے کا فیصلہ 


لاہور (این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیر اسکولز ایجوکیشن مراد راس کا کہنا ہے کہ اگر حالات بہتر ہوئے تو 15 اگست سے اسکول کھولے جاسکتے ہیں۔ مراد راس نے اپنے بیان میں کہا کہ 15 جولائی سے اسکولز کھولنے کی اجازت نہیں دے سکتے،اگر حالات بہتر ہوئے تو 15 اگست سے اسکول کھول دینگے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دم ساری کلاسز لگانے کی اجازت نہیں ہوگی، پہلےمرحلےمیں ضروری کلاسز لگانےکی اجازت دینگے، ایک کلاس میں 20 بچوں کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ غالب مارکیٹ لاہور کے نجی اسکول (ایل جی ایس) میں طالبات کو ہراساں کیے جانے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ معاملے پر متاثر طالبات سے پیر کو ملاقات کروں گا، امید ہے پیر کو طالبات کی جانب سے تحریری درخواستیں آجائیں گی۔

تازہ ترین