• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کی مسجد پر حملے میں ملوث مجرم کو سزاء ورثاء کے زخموں پر مرہم ہوگی، چشتی

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علما ء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستار شاہ چشتی نے نیوزی لینڈعدالت عالیہ کے مسجد پر حملے میں ملوث آسٹریلوی شہری برینٹن ٹارنٹ کوسرعام شہداء کے خاندانوں کے موجودگی میں سزا کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مجرم کی سفاکانہ حملے پرسزاء شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے زخموں پر مرہم ہوگا عدالت عالیہ نے حق اور سچ کے بول کو بالہ کیا ہے ملوث آسٹریلوی شہری برینٹن ٹارنٹ کی سفاکیت نہ صرف اہل خانہ بلکہ پوری امت مسلمہ کواذیت دی مساجد پراسلام دشمنی کے سوا کچھ نہیں ان مغرب زدہ دماغوں کے اسلام دشمنی مذہبی ہم آہنگی کی بجائے انتشار پھیل جاتا اورمسلمانوں کی جذبات مجروح کرنے اور انتشار پھیلانے سے مزید مشکلات پیدا کرنے کی سازش تھی اسلام اور مذہب کے خلاف نت نئی سازشی تھیوریاں گھڑی جارہی ہیں جس سے تلخیاں نفرتیں پھیلانے کے لیے راہ ہموار کیا جارہا تھا لیکن سزادینے سے ان سازشوں کاراستہ روکا گیا انہوں نے کہا کہ دنیا میں مساجد پرحملے کرنے والوں کوسرعام پھانسی دی جائے۔
تازہ ترین