• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری، بلوچ چوک پر اسٹریٹ لائبریری قائم ہوگی، کمشنر کراچی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کی دوسری اسٹریٹ لائبریری کے لئےکام کا آغاز، کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہےکہ لیاری بلوچ چوک پر اسٹریٹ لائبریری قائم ہو گی جو شہر اور ملک کی کی دوسری اسٹریٹ لائبری ہوگی جس سےمطالعہ کو فروغ ملے گا انہوں نے کہا کہ یہ لائبریری ضلعی کارپوریشن جنوبی کے تعاون سے قائم کی جارہی ہے تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا ہے کمشنر نے اتوار کو کام کا معائنہ کیا ضلعی کارپوریشن جنوبی کے چیئرمین ملک فیاض بھی ہمراہ تھے کمشنر کراچی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جولائی کے اواخر تک لائبریری کا کام مکمل کر لیا جائے گا اسٹریٹ لائبریری میں ادب شاعری تاریخ اور معلومات عامہ کی کتابیں ہوں گی کمشنر نےہدایت کی کہ بچوں کے ادب کا خصوصی شیلف قائم کیا جائے بعد ازاںکمشنر نے مرزا آدم خان شاہراہ کی امپرومنٹ اورشجرکار ی کا معائنہ بھی کیا۔

تازہ ترین