• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


انگلینڈ کے ایک گھر میں پلنے والی دنیا کی سب سے طویل العمر بلی 32 برس کی عمر میں مرگئی۔

یہ بلی انگلینڈ کے شہر ڈیون میں واقع ایکزیٹر کی رہائشی 52 سالہ خاتون مچل ہیریٹیج کے گھر اُن کے ساتھ رہتی تھی۔

خاتون کے مطابق انہیں بیسویں سالگرہ پر گھر والوں نے یہی بلی کا بچہ تحفے میں دیا تھا جس کا نام انہوں نے روبیل رکھا تھا۔انہوں نے بتایا کہ بلی ضیعف العمر ہونے کے باوجود صحت مند تھی اور معمول کے مطابق کھانا کھا رہی تھی۔

خاتون نے بتایا کہ گزشتہ برس مئی میں اُن کی بلی کی عمر 31 برس ہوگئی تھی جس کے بعد اُسے طویل العمر ہونے کا اعزاز دیا گیا تھا۔

مچل کا کہنا تھا کہ اُن کی بلی دو روز قبل گھر سے باہر نکلی اور سڑک پار کر کے کہیں چلی گئی، اُس کے بعد وہ واپس نہیں آئی اور پھر ایک شخص نے بتایا کہ وہ گھر سے دور سڑک کنارے مری ہوئی پڑی ہے۔