کراچی میں ایم پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، گلستانِ جوہر کے 40 سالہ شخص میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ مریض کو نیپا اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے، مریض کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں، پی سی آر ٹیسٹ میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیپا اسپتال میں ایم پاکس کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے، کراچی میں اب تک ایم پاکس کے 9 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔