وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایران امریکا تنازع پر ہم ایک امن معاہدے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں، معاہدے کو آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر حتمی شکل دیے جانے کی توقع ہے۔
ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان امن معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کے لیے تیاری کر رہا ہے، اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات منعقد ہوں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ مسلسل عزم اور مذاکرات کے دوران تعمیری کردار پر امریکا اور ایران کے شکر گزار ہیں، ہم خطے میں اپنے برادر ممالک کی مسلسل حمایت اور تعاون پر بھی شکر گزار ہیں۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے یہ تاریخی امن معاہدہ خطے میں دیرپا امن، استحکام اور باہمی تعاون کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔