• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا صورتحال، وزیراعظم کا ڈی جی WHO سے رابطہ

عالمی وبا کورونا وائرس کی ملک میں صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی ڈبلیو ایچ او سے رابطہ کیا۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈی جی نے کورونا وائرس پر قابو پانے میں پاکستانی اقدامات کی تعریف کی، وزیراعظم عمران خان نے ڈبلیو ایچ او سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سفری گائیڈ لائنز بنائی جائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تمام ممالک سفری گائیڈ لائنز پر عمل کریں تاکہ کم آمدنی والے ممالک سے امتیازی سلوک نہ ہو۔ 

تازہ ترین