• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: میر شکیل الرحمٰن حق و سچ کی لڑائی لڑ رہے ہیں، مظاہرین


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف راولپنڈی میں احتجاج جاری ہے جس میں شریک مظاہرین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن حق و سچ کی لڑائی لڑرہے ہیں اور فتح ہمیشہ حق و سچ کی ہوگی۔

ایڈیٹر انچیف جنگ جیو میر شکیل الرحمان کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف راولپنڈی میں احتجاجی کیمپ 115ہویں دن بھی جاری رہا۔

احتجاجی کیمپ میں موجود صحافیوں اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد نے میر شکیل الرحمٰن کی باعزت رہائی کا مطالبہ کیا۔

کیمپ میں شرکاء سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کو 115 روز ہو چکے ہیں، اور ہمارا احتجاج بھی عزم و حوصلے کے ساتھ جاری ہیں۔

انھوں نے میر شکیل الرحمٰن کے خلاف اقدامات کو ملک میں آزادی صحافت حملہ قرار دیا ہے۔

مقررین نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن حق و سچ کی لڑائی لڑ رہے ہیں، اور فتح ہمیشہ حق و سچ کی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کے خلاف سازش کرتے ہوئے جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے، ایڈیٹر انچیف جنگ اور جیو کو فوری رہا کیا جائے۔

تازہ ترین