• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد کپور کی شادی کی سالگرہ، اہلیہ کا شوہر کو پیار بھرا پیغام

بھارتی اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے اور ان کے ساتھ اپنے پیار کا اظہار کیا۔

میرا راجپوت نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ پانچ سال، 4 زندگیاں، 3 گھر، 2 بچے اور ایک خوبصورت سا خاندان، زندگی کے اس سفر میں آپ کے علاوہ کوئی نہیں ہوسکتا تھا۔

انہوں نے اپنے شوہر سے کہا کہ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ آپ سے مزید محبت کرنے لگی ہوں، میں اس دنیا کی سب سے خوش قسمت لڑکی ہوں جس نے اپنی محبت کو اپنا دوست بنایا ہے۔ 

میرا راجپوت نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر لمحے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ساتھ چلتے ہوئے آپ میری طاقت بنے ہیں۔ 

انہوں نے لکھا کہ آپ نے مجھے ہنسی دی جیسی کسی کو نہیں ملی ہوگی۔


میرا راجپوت نے لکھا کہ بھولیں نہیں کہ بیوی ہمیشہ درست کہتی ہیں، اور وہی ہمیشہ کے تین سنہرے الفاظ ہوتے ہیں ’مجھے معاف کردیں‘۔


شاہد کپور کی اہلیہ نے اپنی شادی کی کچھ تصاویر بھی جاری کیں جنہیں سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین