• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان حلال اتھارٹی کے سربراہ اختربگھیوسے استعفیٰ طلب

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پاکستان حلال اتھارٹی کے سربراہ اختر احمد بگھیو سے استعفیٰ مانگ لیا ہے ، وزارت کی طرف سے اختر احمد بگھیو کوجاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ ڈائریکٹر پی ایس کیو سی سےاستعفیٰ دیں یا پھر موجودہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان حلال اتھارٹی سے مستعفی ہو جائیں‘مجاز اتھارٹی نے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے( گریڈ 21) اختر احمد بگھیو کے اشتہارمیں دی گئی شرط( کہ اگر اس پوسٹ کیلئے سلیکٹ ہونے والا افسر گریڈ 19یا اس سے کم گریڈ کا ہو ا تواسے ڈی جی پی ایچ اے کی پوسٹ کا چارج سنبھالنے سے قبل اپنی پہلے والی پوسٹ سے مستعفی ہونا پڑے گا) پر عملدرآمد نہ کرنے کا سخت نوٹس لیا ہے ، نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کو ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ کا چارج سنبھالنے سے قبل اپنی پہلی جاب سے مستعفی ہونے کی اشتہار میں دی گئی شرط کا بخوبی علم تھا اور آپ کو حکومت نے بھی اسی شرط پر تین سال کے کنٹریکٹ پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کی گریڈ 21کی پوسٹ پر بھرتی کیا گیا تھا ۔
تازہ ترین