• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احد رضا میر کا مداحوں کو ہوم ورک کرنے کا مشورہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار احد رضا میر نے مداحوں کو گھر بیٹھ کر ہوم ورک کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنا کام کرتے ہاتھ میں کاغذ قلم تھامے ایک دلکش تصویر شیئر کی۔

تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’اپنا ہوم ورک کریں۔‘

View this post on Instagram

Do your homework.

A post shared by Ahad Raza Mir (@ahadrazamir) on


کاغذ پر قلم سے لکھتے ہوئے احد اپنا کون سا ہوم ورک کررہے ہیں اس بارے میں کچھ کہنا تو قبل از وقت ہوگا۔

احد کی تصویر پر اُن کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کمنٹس میں کئے جارہے ہیں۔

کسی نے لکھا کہ احد میرا ہوم ورک بھی آپ ہی کردیں تو کسی نے اطلاع دی کہ گرمیوں کی چھٹیاں چل رہی ہیں۔

احد کی مداح مزاحیہ کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’نہیں سر کاپی گھر بھول آئی۔‘


واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر احد رضا میر اور اہلیہ سجل علی نے از خود تنہائی اختیار کی ہوئی ہے اور بہتر وقت گزاری کیلئے مداحوں کو اپنی روزمرہ روٹین سے آگاہ کررہے ہیں۔

اس سے قبل احد نے مداحوں سے مطالعےکیلئے بہترین کتابوں کے حوالے سے تجاویز مانگی تھیں اور اسیکچز کی تصویر بھی شیئر کی تھی۔

تازہ ترین