• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آر ٹی میں مزید تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعلیٰ کے پی


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد خان نے کہا ہے کہ پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) میں مزید تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت بی آر ٹی سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں بی آر ٹی پر اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ بی آر ٹی میں مزید تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انھوں نے ہدایت کی کہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ محکموں اور اداروں کا اجلاس بلا کر تیاریوں کو حتمی شکل دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کی تکمیل کے لیے تمام محکمے اور ادارے اپنی حصے کی ذمہ داری فوری مکمل کریں۔

محمود خان نے ہدایت کی کہ بی آر ٹی کا ایک ہی دن اور ایک ہی دفعہ افتتاح ہوگا جبکہ منصوبے کے افتتاح کے لیے تمام تیاریاں مکمل کی جائیں۔

تازہ ترین