• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خریداروں کی واپسی پر ہاؤسنگ مارکیٹ میں کم مدتی چڑھائی

لندن(پی اے) خریداروں کی مارکیٹ میں واپسی پر جون میں ہائوسنگ مارکیٹ میں کم مدت کا چڑھائو دیکھنے میں آیا۔ اس ماہ کے دوران مکان تلاش کرنے والوں کی تعداد میں دوبارہ چڑھائو دیکھنے میں آیا تاہم پراپرٹی پروفشنلز سال میں آگے کے بارے میں محتاط ہیں۔ یہ بات سرویئرز نے بتائی ہے۔ رائس انسٹی ٹیوشن آف چارٹرڈ سرویئرز نے کہاہے کہ 61فیصد پروفیشنلز نے اس ماہ کے دوران کمی کے بجائے نئے خریداروں کی انکوائریز میں اضافہ دیکھا یہ اپریل اور مئی میں آویزاں نفی 7 فیصد اور نفی94فیصد کی ریڈنگ کے بالکل متضاد ہے جون میں فروخت کے لئے آویزاں کی گئی نئی پراپرٹیز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا اور سروے کے 42 فیصد شرکا نے کمی کے بجائے اضافہ نوٹ کیا۔ سپلائی میں اضافے کے باوجود ایجنٹس کی بکس پر پراپرٹیز کی اوسط تعداد جون میں کل وقت کے مقابلے میں کم رہی یعنی فی برانچ اوسط 39۔ ایجنٹوں کی جانب سے کورونا وائرس لاک ڈائون کے باعث رکی ہوئی فروخت کے انبار سے نمٹنے کی کوششیں جارہی ہیں فروری سے اب تک پہلی مرتبہ نئی فروخت مثبت حصے میں داخل ہوئی ہیں اور 43فیصد پروفیشنلز مکمل لین دین میں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ بہرحال وہ سال میں آگے کے بارےمیں محتاط ہیں .رکس کا کہناہے کہ اس نے جو تبصرے جمع کئے ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ چیلنج والا اقتصادی ماحول سے آنے والے کچھ وقت کے لئے مارکیٹ کے حالات کے دھنلانے کا امکان ہے سروے سے معلوم ہوا کہ جون میں مکانات کی قیمتوں میں کمی برقرار رہی گرچہ موڈ مئی کے مقابلے میں کمی کے رجحان کی طرف مائل تھا۔ 15 فیصد سرویئرز نے رپورٹ دی ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے بجائے کمی رہی رکس کے چیف اکنامسٹ سائمن ربن سن نے کہا ہے کہ رکس کے سروے میں شامل کلیدی سرگرمی یہ نشاندہی کررہی ہے کہ مارکیٹ میں لاک ڈائون کے خاتمے کے بعد کم مدت کے لئے چڑھائو آیا ہے۔
تازہ ترین