• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالا،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ایمبولینس نہ ملی،ٹیکسی میں جان دیدی

ہالا(نامہ نگار)تعلقہ اسپتال نیوسعیدآبادمیں برسوں سےتعینات ایم ایس کےسفرآخرت نے میڈیکل سہولتوں کی پول کھول دی۔ ایمبولینس ملی نہ طبی امدادکیلئےڈاکٹردستیاب،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرنظام الدین میمن کواچانک دل کادورہ پڑنےپرتعلقہ اسپتال نیوسعیدآبادپہنچایاگیا۔اسپتال میں ڈاکٹرزتھےنہ ادویات۔ حیدرآباداسپتال منتقلی کیلئےایمبولینس بھی دستیاب نہیں تھی، ٹیکسی میں آکسیجن کی سہولت نہ ہونےسےڈاکٹر نظام الدین راستےمیں ہی دم توڑگئے، شہری سماجی تنظیموں نےمحکمہ ہیلتھ مٹیاری پرتنقیدکرتےہوئےکہاکہ بدترین کرپشن سےسرکاری اسپتال اپنےافسران کےکام نہ آسکے۔
تازہ ترین