• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق اعظم روڈ فیڈر پر بجلی کی آئے روز بندش،صارفین سراپا احتجاج

اسلام آباد( کامرس رپورٹر) راولپنڈی کے سب ڈویژن ڈہوک کالاخان کے فاروق اعظم روڈ فیڈر پر مرمت اور خرابی کے نام پر روزانہ کئی کئی گھنٹے بجلی بند کی جا رہی ہے۔ بدھ کو بھی صبح 6 بجے بجلی بند کی گئی جو دن ساڑھے گیارہ بجے بحال ہوئی جس سے گرمی میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ا س دوران سب ڈویژن کا ٹیلی فون نمبر تسلسل سے مصروف رکھا گیا اور شہریوں کو بجلی بندش کی معلومات حاصل نہ ہو سکیں۔ اس حوالے سے ایکسیئن سردار لیاقت اور ایس ڈی او سیف اللہ سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ مرمت کے باعث بجلی بند ہے ، بجلی صبح 6 بجے سے ہی بند کر دی گئی تھی اور مرمت کا کام صبح 8 بجے شروع ہونا تھا تاہم اس پر ایکسیئن سردار لیاقت کوئی جواب نہ دے سکے ۔ شہریوں نے بتایا کہ فاروق اعظم روڈ کے فیڈر پر بجلی کا لوڈ بہت زیادہ ہونے کے باعث آئے روز ٹرپ کر جاتا ہےاور بجلی کئی کئی گھنٹے بند رہتی ہے۔ انہوں سی ای او آئیسکو سے مطالبہ کیا کہ فاروق اعظم روڈ فیڈر پر بجلی کے لوڈ کو تقسیم کر کےلوڈ کو دوسرے فیڈر پر ڈالا جائے۔
تازہ ترین