• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت گریڈ 1 تا 16 تبادلوں کے لئے پلیسمنٹ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

پشاور(خصوصی نامہ نگار )محکمہ خیبر پختونخواگریڈ 1 سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کے تبادلوں کی درخواستوں کا جائزہ لینے کے لئے پلیسمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا جس میں تبادلے کے خواہشمند ملازمین کی درخواستوں پر قواعد و ضوابط کے مطابق غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کےگریڈ 1 تا 16 ملازمین نے تبادلوں کیلئے درخواستیں جمع کرائی ہیں جس کےلئے ڈائریکٹرر جنرل ہیلتھ کی سربراہی میں پلیسمنٹ کمیٹی تشکیل دی ہے ، کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ملازمین کے تبادلے کئے جائیں گے۔
تازہ ترین