اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آبادکی عدالت میں امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کی سابق وزیرِ داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمٰن ملک کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت پولیس کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ 2011ء میں سنتیھا کی جانب سے زیادتی کی رپورٹ ایمبیسی یا تھانے میں درج نہیں کرائی گئی۔ مکمل تفصیلات فراہم نہ کرنے کے باعث مقدمہ درج نہیں کر سکتے،مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال سپرا نے کی جس کے دوران ایس پی کمپلینٹس کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا گیا۔تھانہ سیکریٹریٹ نے رحمٰن ملک کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر موقف اختیار کیا ہے کہ سنتھیا رچی کی رپورٹ میں دھمکیوں کی نوعیت اور ثبوت نہیں پیش کیے گئے۔