• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی محکمہ صحت کے مطابق ملک کورونا وائرس سے مزید 48 افراد کا انتقال ہوگیا، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 44 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے بیان کے مطابق مزید 512 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، اور اب یہ تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 133 ہوگئی ہے۔

ادھر برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق  حکومت نے دکانوں میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دینے پر غور شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ اور اسپتال جانے کی صورت میں پہلے ہی ماسک پہننا لازمی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 23 لاکھ 93 ہزار 533 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 57 ہزار 494 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 46 لاکھ 11 ہزار 54 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 647 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 72 لاکھ 24 ہزار 985 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں بھی کورونا کیسز کم ہونا شروع

امریکا اور بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں پہلی مرتبہ یومیہ مریضوں کی تعداد 65 ہزار551 ہو گئی، جبکہ بھارت میں ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 26 ہزار 506 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارتی ریاست یوپی میں کورونا کے کیسز بڑھنے پر دوبارہ 3 روز کے لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین