• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے کورونا برطانیہ منتقلی کا دعویٰ غلط نکلا


برطانیہ میں 50 فیصد کورونا کیسز پاکستان سے منتقل ہونے کا دعویٰ غلط ثابت ہوگیا۔ برطانوی اخباروں نے صرف 30 کیسز کی بنیاد پر پاکستان پر من گھڑت الزام لگایا تھا۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف کو سرکاری فنڈ پر چلنے والے ادارے پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے حکام کی طرف سے پاکستان سے متعلق اعداد و شمار فراہم کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا اور بھارت میں کورونا مریضوں میں ریکارڈ اضافہ

جس میں کہا گیا کہ ٹیلی گراف کو بتایا تھا کہ صرف 30 کیس پاکستان سے آئے، لیکن شاید اخبار نے خبر میں مصالحہ رکھنے کے لیے یہ بات شائع نہیں کی۔

پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے حکام کے مطابق ایسی ہی خبریں ’دی سن‘ اور ’ڈیلی میل‘ نے بھی شائع کی تھیں۔

ارکان پارلیمنٹ ناز شاہ اور افضل خان کی سخت تنقید کے بعد اخبارات نے صرف ہیڈلائنز میں تبدیلی کی، باقی خبر ویسی ہی رکھی۔

تازہ ترین