• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عذیر بلوچ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری میں آپریشن کے دوران پولیس افسران پر حملہ ، قتل اور اغواءکے مقدمات میں ملوث لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو مزید 8مقدمات میں مقدمات کی نقول فراہم کردی اورآئندہ سماعت پرگینگسٹر عزیر بلوچ پر مزید 8 مقدمات میں فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے ،جمعے کو عذیر بلوچ کو سخت سیکیورٹی میں چہرہ ڈھانپ کر اور ہاتھوں میں ہتھکڑی لگاکر پیش کیا گیا۔اس موقع پر سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رینجرز کی بھاری نفری تعینات تھی بعد اازں عدالت نے عذیر بلوچ کو مزید 8مقدمات میں مقدمات کی نقول فراہم کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،عذیر بلوچ کے خلاف لیاری ، چاکیواڑہ ، کلاکوٹ ، تھانوں میں درج مقدمات کی سماعت کی گئی اور عزیر بلوچ کے خلاف قتل، پولیس افسران پر حملہ ، اغوا سمیت 59 مقدمات زیر سماعت ہیں۔

تازہ ترین