• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کے سابق اداکار فیروز خان نے اپنی 30ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فیروز خان نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اور خود کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔


فیروز خان نے اپنے مداحوں کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں ہمیشہ آپ سب کے لیے بھی اللّہ تعالیٰ سے وہی دُعا کرتا ہوں جو اپنے لیے کرتا ہوں کیونکہ آپ میرے لیے بہت عزیز ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میرے دوستو میری دُعا ہے کہ اللّہ تعالیٰ آپ کی جان و مال، شہرت، اہل خانہ اور آپ کی ہر قیمتی شے کی حفاظت کرے آمین۔‘

فیروز خان نے لکھا کہ ’کبھی بھی اللّہ تعالیٰ کی رحمت سے نااُمید نہ ہونا، اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے ہر جائز کوشش کرو اور کامیاب ہو۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’اگر کسی وجہ سے تُم شکست کھاکر گِر جاتے ہو تو دوبارہ کھڑے ہو اور جدوجہد کرو لیکن کبھی مایوس نہ ہونا اور کوشش کرتے رہنا۔‘

فیروز خان کی پوسٹ پر اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل اور طوبیٰ صدیقی نے بھی کمنٹ کرکے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ اِس سے قبل فیروز خان کی بڑی بہن حمیمہ ملک نے انسٹاگرام پر اپنے بھائی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اُن کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا تھا۔

حمیمہ ملک نے لکھا تھا کہ میرے پیارے بھائی اللّہ پاک تمہیں ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے اور میری دُعا ہے کہ اللّہ تمہیں لمبی زندگی عطا کرے آمین۔

تازہ ترین