• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمیمہ ملک کی فیروز خان کو سالگرہ کی مبارکباد

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک کی جانب سے اُن کے بھائی فیروز خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حمیمہ ملک نے اپنے چھوٹے بھائی فیروز خان کی تصویر پوسٹ کی اور اُس کے ساتھ ہی اپنے بھائی کی سالگرہ کے موقع پر اُن کے لیے دُعائیہ پیغام بھی جاری کیا ہے۔


تصویر پوسٹ کرتے ہوئے حمیمہ ملک نے فیروز خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور لکھا کہ ’میرے پیارے بھائی اللّہ پاک تمہیں ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین۔‘

حمیمہ ملک نے لکھا کہ ’میری دُعا ہے کہ اللّہ تمہیں لمبی زندگی عطا کرے اور تُم ہمیشہ میرے ساتھ رہو آمین۔‘

اداکارہ کی محبت بھری پوسٹ پر فیروز خان نے کمنٹ سیکشن میں دل والا ایموجی بھیجا۔

یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل ’خانی‘ سے شہرت پانے والے سابق اداکار فیروز خان نے اپنی باقی زندگی اسلام کی تعلیمات کی تبلیغ میں گزارنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے رواں سال شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

فیروز خان نے 2014 میں ڈرامہ سیریل ’چپ رہو‘ میں اداکاری کرکے شوبز کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھا تھا جس کے بعد انہوں نے متعدد ڈراموں میں کام کیا۔

اُنہوں نے 2016 میں فلم ’زندگی کتنی حسین ہے‘ میں اداکاری کرکے فلمی دنیا میں انٹری دی تھی۔

تازہ ترین