• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولٹن میں کورونا وائرس کے متاثرین اور اموات میں اضافہ ہوگیا، حکام کا احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور

بولٹن (ابرار حسین) بولٹن میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اچانک اضافے کے باعث تمام تر حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق بولٹن میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے حکومت کی اعلان کردہ حفاظتی تدابیر پر بھی عمل نہ کرنے کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔ ایک اطلاع کے مطابق بولٹن میں کورونا وائرس کے متاثرین ایک ہزار سے زائد تجاویز کرگئی ہے جبکہ اموات کی شرح میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے حکومت نےکورونا کی صورتحال پر گونرمی کا اعلان کیا ہے مگر بولٹن میں اس کی خلاف ورزی اور غیر احتیاطی تدابیر کی بھی شکایات ملی ہیں۔ بولٹن کی ایشیائی کمیونٹی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ کورونا کو بیماری نہیں سمجھتے بلکہ موت کو اللہ کا حکم قرار دیتے ہوئے اپنے معمولات زندگی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔نماز جمعہ اور جنازوں کے اجتماعات میں بھی سماجی فاصلے کے اصول کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی ہے کورونا وائرس کی وبا سے متعلق حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی حفاظتی اقدامات پر مکمل عمل کریں اور بولٹن کو کورونا سے پاک رکھنے کی کوشش کی جائے۔ حکومت نے کورونا کی حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی پر لیسٹر شہر کو بند کردیا ہے اور اگر یہاں بولٹن میں بھی یہی صورتحا ل بر قراررہی تو حکومت بولٹن میں بھی مقامی لاک ڈاؤن لگا سکتی ہے عوام کو چاہئے کہ وہ کورونا وائرس کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔

تازہ ترین