آپ آف لائن ہیں
منگل20؍ذی الحج 1441ھ 11؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فرانس، ماسک پہننے کی تلقین کرنے والا بس ڈرائیور تشدد سے ہلاک

فرانس، ماسک پہننے کی تلقین کرنے والا بس ڈرائیور تشدد سے ہلاک 


پیرس ( رضا چوہدری) ایک فرانسیسی بس ڈرائیور، جسے مسافروں کو ماسک پہننے کا کہنے پر بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، جمعے کو انتقال کر گیا۔ 

فرانس میں کورونا وائرس کے انسداد کے لیے لاگو ضوابط میں پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک کا استعمال لازمی ہے۔

59 سالہ بس ڈرائیور فِلیپ مونگیو نے بس میں بغیر ماسک بیٹھنے والے مسافروں سے ماسک پہننے کا کہا تھا، جس کا نتیجہ لڑائی کی صورت میں نکلا۔

اس دوران اس ڈرائیور کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق جب اس ڈرائیور کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، اس وقت وہ برین ڈیڈ حالت میں تھا۔

ہسپتال میں اس ڈرائیور کو مصنوعی طور پر زندہ رکھا گیا تھا، تاہم گزشتہ روز اس کے اہل خانہ نے ڈاکٹروں سے مشینیں ہٹا دینے کا کہہ دیا۔

دنیا بھر سے سے مزید