• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر نے اپنے اختیارات سے دیرینہ دوست کی سزا معاف کر دی

امریکی صدر نے اپنے اختیارات سے دیرینہ دوست کی سزا معاف کر دی 


واشنگٹن(جنگ نیوز)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اپنے مشیر اور دیرینہ دوست راجر اسٹون کی سزا معاف کر دی ہے۔اسٹون کو امریکی محکمۂ انصاف نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے سمیت دیگر الزامات کے تحت تین سال چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسٹون سمیت اس کیس میں ملوث دیگر افراد پہلے ہی نامناسب رویے کا سامنا کر چکے ہیں۔ لہذٰا اسٹون اب آزاد شہری ہیں۔امریکی قانون صدر کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ مواخذے کے علاوہ امریکہ کے خلاف جرائم کے مرتکب افراد کو معاف کر سکتے ہیں۔ لیکن صدر ٹرمپ کے مخالفین یہ الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ صدر ٹرمپ اپنے قریبی ساتھیوں کو نوازنے کے لیے اس اختیار کا غلط استعمال کرتے ہیں۔صدر کی جانب سے سزا معاف کیے جانے کے باوجود راجر اسٹون کا جرم ختم نہیں ہو گا۔ البتہ وہ جیل جانے سے بچ جائیں گے۔

تازہ ترین