• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تپ دق کی ویکسین، بی سی جی کورونا کے علاج کیلئے بھی فائدہ مند قرار

کراچی (جنگ نیوز) سائنسدانوں نے تپ دق کے علاج کیلئے 1924 میں بنائی گئی ویکسین ʼبی سی جی کو کووڈ-19 کے علاج کیلئے بھی فائدہ مند قرار دیا ہے۔ مختلف ملکوں میں کی گئی تحقیق میں یہ اتفاق کیا گیا ہے کہ اس ویکسین سے قوت مدافعت بڑھائی جاسکتی ہے جو کووڈ-19 کے مریضوں کیلئے بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ بی سی جی ویکسین انتہائی ہائی رسک پر کام کرنے والے افراد مثلاً ہیلتھ ورکرز اور پولیس افسران کو دینا زیادہ فائدہ مند ہوگی۔
تازہ ترین