• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی اسکول ہراسانی واقعہ، حکومتی کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کردیا

لاہور(خبر نگار) نجی سکول کی گلبرگ برانچ میں طالبات سے جنسی ہراسانی کے مبینہ واقعات پر حکومت پنجاب کی کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ کی بنائی تین رکنی کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے سکول انتظامیہ، متاثر طالبات اور اساتذہ کو طلب کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کے روز تمام افرادکے انٹرویوز کئے جائیں گے ۔سیکرٹری پاپولیشن ویلفئر ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی سی ای او ایجوکیشن اور ایس ایس پی پر مشتمل ہے۔
تازہ ترین