• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ نے نیمل کیلئے ہسپانوی گانے کی دُھن بجالی

حمزہ نے نیمل کیلئے ہسپانوی گانے کی دُھن بجالی


پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار حمز ہ علی عباسی نے اپنی اہلیہ نیمل خاور کے لیے ہسپانوی گانے ’دے اوسوائی آلا کوئیکا‘ کی دُھن بجائی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نیمل خاور نے ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی، ویڈیو میں ہاتھ میں گیٹار تھامے حمزہ علی عباسی اپنی اہلیہ کے لیے ہسپانوی گانے ’دے اوسوائی آلا کوئیکا‘ کی دُھن بجاتے نظر آرہے ہیں۔

View this post on Instagram

,

A post shared by Naimal Khawar Abbasi (@naimalkhawarkhan) on


ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے نیمل خاور عباسی نے میوزک کو بہترین تھیراپی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ جس ہسپانوی گانے کی دُھن حمزہ علی عباسی نے بجائی ہے یہ نیمل کے پسندیدہ گانوں میں سے ایک ہے۔

نیمل خاور عباسی نے صرف 7 گھنٹے قبل ہی یہ ویڈیو پوسٹ کی ہے اور اب تک اِس ویڈیو پر 90 ہزار سے زائد ویوز آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان کی شادی گزشتہ سال 25 اگست کو اسلام آباد میں ہوئی تھی۔

شادی کے کچھ دنوں بعد نیمل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں باقاعدہ اعلان کیا تھا کہ ’میں اداکاری چھوڑ رہی ہوں، اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ میرا ذاتی ہے میں نے کسی کے دباؤ میں آکر یہ فیصلہ نہیں کیا، میں نے 9 ماہ قبل ہی اداکاری چھوڑ دی تھی۔‘

تازہ ترین