• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا کیسز 248872، اموات 5197


کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 521 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، جبکہ مزید 74 افراد اس موذی وباء کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 872 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 197 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 86 ہزار 975 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 118 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 1 لاکھ 56 ہزار 700 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 3 ہزار 836 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں 1 ہزار 747 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 86 ہزار 556 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 2 ہزار 6 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 30 ہزار 78 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 87 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 ہزار 23 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 152 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 11 ہزار 157 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 126 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: فیس ماسک کورونا کا خطرہ 65 فیصد کم کردیتا ہے

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 658 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 36 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 1 ہزار 564 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 43 مریض وفات پا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 24 ہزار 211 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ اب تک کیے گئے ٹیسٹوں کی کُل تعداد 15 لاکھ 62 ہزار 638 ہو چکی ہے۔

ملک بھر کے اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 393 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی کورونامریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔

تازہ ترین