• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحیٰ پر کورونا کے پھیلاؤ کو کیسے روکا جائے؟

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار علی ظفر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت کو مشورہ دے دیا ہے۔

عیدالاضحیٰ کی آمد پر ملک بھر میں جگہ جگہ قربانی کے جانوروں کی فروخت کے لیے ایس او پیز کے تحت منڈیاں لگ گئی ہیں تاکہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے لیکن عید کے دن ہونے والی قربانی کے بعد کورونا پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہے۔

ایسے میں علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قومی منصوبہ تیار کرنے کا مشور دیا ہے۔

علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میری ذاتی رائے یہ ہے کہ آنے والی عید پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے پہلے سے ہی ایسا قومی منصوبہ تیار کیا جانا چاہیے اور بالکل اُسی طرح منصوبہ بندی کرنی چاہیے جیسے عیدالفطر پر کی تھی تاکہ وائرس پھیلنے کے خدشات سے بچا جا سکے۔‘

گلوکار نے اپنے ٹوئٹ میں حکومت پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کو مخاطب تو نہیں کیا لیکن اُن کے ٹوئٹ سے لگتا ہے کہ اُنہوں نے یہ مشورہ حکومتِ پاکستان کو ہی دیا ہے۔

تازہ ترین