• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم شہداء کے موقع پر وائی ایف کے کا 22؍ کشمیریوں کی کہانی دنیا کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صالح ظافر) بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ یوتھ فار کشمیر (وائی ایف کے) نے 89؍ سال قبل کشمیر کے کاز کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کی یاد میں یوم شہداء منایا۔ وائی ایف کے نے کہا ہے کہ ہم نے سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے ان 22؍ افراد کی کہانی دنیا کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا ایڈووکیسی افسر غلام شبیر نے کہا ہے کہ کشمیری بہادر لوگ ہیں اور ان کی کہانی مناسب انداز سے دنیا کو کبھی نہیں سنائی گئی۔

تازہ ترین