• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

البانیہ کی 3 سالہ مارج نے سب کے دل جیت لئے

تیرانا (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکاروں کی تصاویرسے مماثلت رکھ کر اپنی تصاویر بنانے والی 3 سالہ بچی نے سب کے دل جیت لیے۔پاکستان کی مشہور اداکاروں کی کچھ تصاویر یہ ہیں جو 3 سالہ مارج نے اُن ہی کے اسٹائل میں بنوائیں اور لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیا۔

یاد رہے کہ عالمی وبا کے دوران دنیا بھر کے لوگ اپنے اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں اور اس دوران بچے بھی گھروں میں رہ کر بوریت کا شکار ہو گئے ہیں۔

یہ حقیقت ہے کہ آن لائن کلاسز لینے کے علاوہ ، بچوں کی زندگی میں مختلف سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے کوئی مواقع باقی نہیں رہے ہیں۔ بچے نہ تو کھیلنے کے لئے باہر جاسکتے ہیں اور نہ ہی اپنے پسندیدہ ریسٹورنٹ جا کے اپنی پسند کا کھانا کھا سکتے ہیں۔

اس ہی لیے والدین کے لئے اپنے بچوں کو مختلف سرگرمیوں میں مصروف رکھنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔دوسری جانب والدین اپنے بچوں کو دن میں 24 گھنٹے موبائل فون استعمال نہیں کرنے دینا چاہتے کیونکہ موبائل کا زیادہ استعمال بچوں پر منفی اثرات پیدا کرتا ہے۔

اس ہی لیے بچوں کو مصروف رکھنے کے لیے بہت سے والدین نے بچوں کے ساتھ آن لائن سرگرمیاں شروع کیں ہیں۔بچوں کو آن لائن آرٹ کی کلاس دینے والوں میں پاکستان کی اداکارہ ثروت گیلانی بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین